سٹاک مارکیٹ میں مندی کے اثرات نمایاں،گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 1,033 پوائنٹس کی کمی

Mar 28, 2026 | 12:59:PM
 سٹاک مارکیٹ میں مندی کے اثرات نمایاں،گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 1,033 پوائنٹس کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی) گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں مندی کے اثرات نمایاں رہے،  100 انڈیکس میں 1,033 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 انڈیکس 0.68 فیصد کی کمی کے ساتھ 1,51,708 کی سطح پر بند ہوا۔

ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 1,58,586 رہی، جبکہ کم ترین سطح 1,51,457 نوٹ کی گئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 108 ارب روپے مالیت کے 1.94 ارب شیئرز کا لین دین کیا گیا، جس سے سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور اتار چڑھاؤ کی عکاسی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ رجحان سرمایہ کاروں کو محتاط فیصلے کرنے پر مجبور کر رہا ہے، اور اگلے ہفتے مارکیٹ کے لئے اہم مواقع اور چیلنجز سامنے آ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے بری خبر! ادویات کی قیمتوں میں اضافہ