ن لیگی رہنماء عطا تارڑ  کی این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن چیلنج

Mar 28, 2024 | 11:05:AM
 ن لیگی رہنماء عطا تارڑ  کی این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)جنرل الیکشن 2024 میں ن لیگی رہنماء عطا تارڑ  کی این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن چیلنج کر دیا گیا۔
این اے 127 سے امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے عطا تارڑ ے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی،پی پی 145 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کیا گیا،محمد یاسر نے لیگی ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی۔
انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن ، ریٹرننگ افسران اور متعلقہ منتخب ارکان کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزاروں کی جانب سے اراکین اسمبلی کی رکنیت کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل انتخابی عذرداری پرسماعت کرے گا۔