’جنّت سے لی گئی پہلی تصویر ‘

Mar 28, 2023 | 09:37:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار محمود اسلم نے جنت سے اپنی تصویر شیئر کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار محمود اسلم نے جنت سے اپنی تصویر شیئر کر دی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سینئر اداکار نے اپنی پاکستان کی مشہور نمک کی کان کھیوڑہ میں لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں محمود اسلم نے ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’جنّت سے لی گئی پہلی تصویر ، کیوں کہ پاکستانیوں نے مجھے مار دیا ہے‘۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کی پینٹنگ سے متعلق رابی پیرزادہ نے کیا  کہا؟ 

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز قبل اداکار کی موت کی جھوٹی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کی تھی۔