سلمان خان کےباڈی گارڈ ’شیرا‘کی سالانہ آمدنی کتنے کروڑ؟

Mar 28, 2022 | 16:58:PM
 سلمان خان کےباڈی گارڈ ’شیرا‘کی سالانہ آمدنی کتنی  ہے؟
کیپشن: سلمان خان باڈی گارڈ شیرا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی میڈیا  کے مطابق سلمان خان شیرا کو ماہانہ 15 لاکھ بھارتی روپے اور سالانہ (دو کروڑ ) کے قریب تنخواہ دیتے ہیں۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی طرح ان کے باڈی گارڈ ’شیرا‘ ناصرف عوامی سطح پر  بہت مقبول ہیں بلکہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ شیرا کو اکثر و بیشتر سلمان خان کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

 یادرہے کہ سلمان خان کاگارڈ شیرا امریکی گلوگار جسٹن بیبر کو بھی ان کے دورہ بھارت کے دوران سکیورٹی فراہم کر چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں سلمان خان کے معروف باڈی گارڈ شیرا سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کرلیا

 واضح رہے کہ شیرا گزشتہ 27 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کے طور پر فرائض نبھارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتہ کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری