عمران خان کی حمایت کرنے پر ریحام خان پاکستانی اداکاروں پر برس پڑیں،اہم تجویز دیدی

Mar 28, 2022 | 12:43:PM
عمران خان کی حمایت کرنے پر ریحام خان پاکستانی اداکاروں پر برس پڑیں،اہم تجویز دیدی
کیپشن: ریحام خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیر اعظم کی حمایت کرنے پر شوبز فنکاروں  کوسخت تنقید نشانہ بنا ڈالا۔

 ریحام خان ٹوئٹر پر جاری بیان میں نے کہا کہ  یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ وہ اداکار جن کی ہم آن اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے عزت کرتے ہیں وہ بےشرمی کے ساتھ اس فاشسٹ اقتدار کی آواز بنے ہوئے ہیں جو بس اپنے جانے کے راستے پر ہے، فنکاروں کو ان سیاستدانوں پر حملہ کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جن سے حکومت کو خطرہ ہے۔

 عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ان ستاروں کو یہ بھی تجویز دی کہ وہ اپنا پیشہ ورانہ کام ہی کرتے رہیں، اس سے ہٹ کر کوئی کام نہ کریں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔

خیال رہے کہ شوبز  سے منسلک کئی فنکاروں نے عمران خان کی حمایت کی جن میں اداکار بلال قریشی، عمران عباس، ہمایوں سعید، منیب بٹ، ایمن خان و دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کا ٹوئٹ۔مرنے سے 30 دن پہلے کیا کہا؟اہم خبر جانیے