لتا منگیشکر کا ٹوئٹ۔مرنے سے 30 دن پہلے کیا کہا؟اہم خبر جانیے

Mar 28, 2022 | 11:06:AM
 لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر، ٹوئٹر اکاؤنٹ ، موت ،ٹوئٹ شیئر 
کیپشن:  بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موت کے ایک ماہ بعد  جوٹوئٹ شیئر کیا گیا وہ منظر عام پر آ گیا۔

گلوکارہ لتا منگیشکر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں اپنی سُریلی آواز کا جادو جگاتے سُنا جاسکتا  ہے،1 منٹ اور 21 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئےگلوکارہ لتا منگیشکر  نے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ’’آواز‘‘’’رونق‘‘ سادگی اور مسکراہٹ ہمیشہ زندہ رہے گی۔‘‘ انسان کو ہمیشہ مسکراتے ہوئے رہنا چاہئے۔

 لیجنڈری بھارتی گلوکارہ  لتا منگیشکر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد مداح ملی جُلی کیفیات میں مبتلا ہیں، کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگیا ہے تو کوئی خوشی کا اظہار کررہا ہے،زیادہ تر مداحوں کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر نے اپنے پیغام میں محبت کا اظہار کیا ہے اور انسان کو خوش رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔  

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر  کتنی دولت چھوڑ کر گئیں۔۔؟ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں انتقال کرگئی تھیں، انتقال سے کئی روز قبل ناساز طبیعت کے باعث وہ ہسپتال میں ہی زیر علاج تھیں، اپنی زندگی کی آخری سانس انہوں نے ہسپتال میں ہی لی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟