لتا منگیشکر  کتنی دولت چھوڑ کر گئیں۔۔؟ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

Feb 08, 2022 | 14:59:PM
 بھارتی میڈیا ، گلوکارہ، لتا منگیشکر، لگژری گاڑیاں،دولت، ممبئی
کیپشن:  گلوکارہ لتا منگیشکر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارتی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کے پاس ایک بوئیک، کرسلر اور مرسیڈیز جیسی لگژری گاڑیاں تھیں، لتا منگیشکر کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ روپے تھی جو انہیں گانوں کی رئیلٹی کی صورت میں ملتے تھے۔

 بھارتی میڈیا نے مختلف رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لتا منگیشکر کے کل کی اثاثوں کی مالیت 360 کروڑ بتائی گئی تو کچھ میں 108 سے 105 کروڑ کا ذکر ملتا ہے۔

لتا منگیشکر کے پاس کاروں کا بھی بڑا کلیکشن تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدا میں ہی شیورلیٹ خریدی، ان کے گیراج میں ایک بوئیک، کرسلر اور مرسیڈیز بھی تھی۔مرسیڈیز کے متعلق کہا جاتا ہے آنجہانی یش چوپڑا نے ’’ویر زارا‘‘ کے تمام گانوں پر فلم کی ریلیز کے دوران خود تحفے میں دی تھی۔

لتا منگیشکر نے اپنے 7 دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران کئی زبانوں میں 30 ہزار سے زائد گانے گائے تھے۔

خیال رہے کہ لتا منگیشکر  گزشتہ دنوں  92 برس کی عمر میں ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کرگئی تھیں، انہوں نے 13 سال کی عمر میں پہلے گانے سے 25 روپے کمائے تھے۔مالی آسودگی کے باوجود بھارتی گلوکارہ نے زندگی کے بارے میں اپنا رویہ نہیں بدلا وہ اپنے لائف سٹائل کے ساتھ آخری وقت تک جڑی رہیں۔

یہ بھی پڑھیںنازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس۔۔  عدالت کااداکارہ خوشبو سمیت دیگر ملزموں کی درخواست پر فیصلہ