نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس۔۔  عدالت کااداکارہ خوشبو سمیت دیگر ملزموں کی درخواست پر فیصلہ 

Feb 08, 2022 | 12:53:PM
لاہور ،سیشن عدالت ، نازیبا ویڈیو ، کیس ،اداکارہ خوشبو ، ضمانت ، توسیع 
کیپشن: اداکارہ خوشبو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور کی سیشن عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں اداکارہ خوشبو اور6ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں تھیڑاداکاراوں کی نازیبا ویڈیو بنانے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے اداکارہ خوشبو سمیت دیگرملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 24 فروری تک توسیع کر دی ۔

جج کے رخصت ہونے کے باعث  نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اغوا کے بعد خاتون سے زیادتی۔۔ظالم نے بعد میں کیا کیا؟ افسوسناک خبر