اغوا کے بعد خاتون سے زیادتی۔۔ظالم نے بعد میں کیا کیا؟ افسوسناک خبر

Feb 08, 2022 | 13:14:PM
 گوجرانوالہ،خاتون، زیادتی،ملزم ،سیالکوٹ ،ائیرپورٹ ، گرفتار
کیپشن:  متاثرہ خاتون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )گوجرانوالہ میں اغوا کے بعد خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ وزیرآباد کے علاقے میں پیش آیا ،گرفتار ملزم متاثرہ خاتون کا محلے دار ہے جس نے رکشے سے اتار کر خاتون کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور زیادتی کا نشانہ بناکر سڑک پر پھینک دیا، میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی،ملزم نے زیادتی کے بعد خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے، جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے دبئی فرار ہورہا تھا جسے بروقت کارروائی کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے