ہواؤں کا رخ تبدیل ...موسم نے کروٹ بدل لی

Mar 28, 2021 | 11:53:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سندھ اور بلوچستان میں آج دن کے اوقات میں شدید گرمی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 مارچ کے بعد کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے۔

 محکمہ موسمیات کے حکام کا مزید بتانا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا اور کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔