مہنگی روٹی کی فروخت ،نانبائی ایسوسی ایشن ڈٹ گئی

Jun 28, 2026 | 12:33:PM
مہنگی روٹی کی فروخت ،نانبائی ایسوسی ایشن ڈٹ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طاہر جمیل خان )لاہور کے مختلف علاقوں میں مہنگی روٹی کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظرآرہی ہے۔
 سرکاری نرخ نامے کے مطابق روٹی کا نرخ 14 روپے مقرر ہے،لیکن روٹی کی سرکاری قیمت کے برعکس 20 روپے تک فروخت جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت:ایل پی جی کی سپلائی میں اضافہ، تجارتی شعبوں پر عائد پابندیاں بھی ختم
نانبائی ایسوسی ایشن نے 14 روپے روٹی کی فروخت سے صاف انکارکرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگی ایل پی جی اور آٹے کے باعث سرکاری نرخ پر عملدرآمد کرنا ممکن نہیں رہا، 14روپے میں روٹی بیچ کر اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔