بھارت:ایل پی جی کی سپلائی میں اضافہ، تجارتی شعبوں پر عائد پابندیاں بھی ختم

Jun 28, 2026 | 11:48:AM
بھارت:ایل پی جی کی سپلائی میں اضافہ، تجارتی شعبوں پر عائد پابندیاں بھی ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارت نے مائع پٹرولیم گیس ایل پی جی  کی سپلائی صنعتی اور غیر گھریلو صارفین کیلئے دوبارہ بڑھانے کا اعلان کر دیا جبکہ مختلف تجارتی شعبوں پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایل پی جی  سپلائی صورتحال بہتر ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے صنعتی اور تجارتی صارفین کیلئے 50 فیصد معطل شدہ ایل پی جی  سپلائی بحال کر دی ہے، جبکہ مختلف سیکٹرز کو دی جانے والی سپلائی پر موجود حد بھی ختم کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کے تحت اب پیٹروکیمیکل صنعت کیلئے پروپین، بیوٹین اور دیگر گیسز کی فراہمی بھی بڑھائی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں160 روپے کمی! وزیر پٹرولیم کا بڑا اعلان سامنے آگیا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر سپلائی چین متاثر ہونے کے بعد بھارت نے اپنی توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے امریکہ سے ایل پی جی درآمدات بڑھا دی ہیں۔

حکومت کے مطابق بھارت جون میں امریکہ سے 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد LPG درآمد کر رہا ہے، جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔

اس سے قبل سپلائی میں کمی کے باعث حکومت نے گھریلو صارفین کو ترجیح دینے کیلئے صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی محدود کر دی تھی۔