سعودی عرب: وزٹ ویزوں سے متعلق اہم خبر

Jun 28, 2025 | 23:00:PM
سعودی عرب: وزٹ ویزوں سے متعلق اہم خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی جانب سے حتمی روانگی کے لیے تمام اقسام کے ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں میں توسیع کے لیے ایک انیشیٹیو کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام توسیع کیلیے 30 دن کی ایک ونڈو فراہم کرتا ہے جو مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی پر منحصر ہے، یہ فیصلہ یکم محرم 1447 ہجری سے نافذ العمل ہے،بیان کے مطابق وزارت داخلہ کے ای پلیٹ فارم ابشر پر تواصل سروس کے ذریعے درخواست دے کر مخصوص مدت کے اندر اس رعایت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

بیان میں ان تمام افراد پرزور دیا گیا جن کے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے ،وہ مقررہ مدت سے قبل اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں پارکوں، ساحلوں اور بس شیلٹرز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد