شیفالی کو موت سے قبل کہاں دیکھا؟ رہائشی کالونی کے سکیورٹی گارڈ نے تفصیلات بتا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی اداکارہ رئیلیٹی ٹی وی سٹار اور گانے کانٹا لگا میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو گزشتہ شب اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ نہ جانبر نہ ہوسکیں۔
شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
شیفالی کی رہائشی کالونی کے سکیورٹی گارڈ شتروگھن کی گفتگو
اداکارہ شیفالی کی رہائشی سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ شتروگھن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس رات سے متعلق کچھ تفصیلات شیئر کیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جس رات شیفالی کا انتقال ہوا اس رات ان کی رہائشی سوسائٹی میں سکیورٹی گارڈ شتروگھن ڈیوٹی پر موجود تھا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ’ اداکارہ شیفالی کو رات ساڑھے 10 بجے کے قریب اسپتال لے جایا گیا۔
اس سےقبل تقریباً 9 بجے ان کے شوہر پیراگ تیاگی موٹر سائیکل پر سوسائٹی میں آئے تھے اور میں نے ہی ان کے لیے سوسائٹی کاگیٹ کھولا تھا۔
گارڈ کے مطابق اس سے قبل پرسوں شام کے وقت شیفالی اور پیراگ اپنے پالتو کتے کے ساتھ سوسائٹی کے احاطے میں چہل قدمی کررہے تھے۔
گارڈ نے مزید بتایا کہ گزشتہ شب شیفالی کو اسپتال لے جانے کے فوراً بعد پولیس کی ٹیمیں اور فارنزک یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے.
شیفالی کے گھر کے باہر کل رات سے ہی 2 موبائل فارنزک یونٹ کی گاڑیاں موجود ہیں۔
شیفالی کی موت کی خبر سامنے آنے سے متعلق گارڈ نے مزید بتایا کہ شیفالی کو اسپتال لے جانے کے بعد ایک شخص سوسائٹی میں موٹر سائیکل پر آیا تھا جو بظاہر ان کا دوست لگ رہا تھا، اس شخص نے ہمیں بتایا کہ شیفالی اب نہیں رہی، جب ہم نے سنا تو ہمیں یقین نہیں آیا کیوں کہ ہم نے میڈم کو پرسوں ہی دیکھا تھا۔