جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دونوں بہنیں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں مگر فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا گیا ، جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں، کسی نے کہا"یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں"، ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک اپ تو مکمل ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:یمنیٰ زیدی کی فلم’’نایاب‘‘شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
ایک صارف نے کہا کہ میک تو مکمل کیا ہوا ہے مگر فلٹرز اور رنگ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی اصلی شکل سامنے آگئی ہے جو بہت عام ہے۔