یمنیٰ زیدی کی فلم’’نایاب‘‘شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ناموراداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار اسامہ خان کی فلم "نایاب" کو شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول 2025 میں باقاعدہ طور پر مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ۔
یہ فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، جو مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور فلمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
فلم "نایاب" کی نامزدگی کوپاکستانی سینما کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیاجارہاہے , SCO فلم فیسٹیول میں رکن ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے، جہاں مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرنے والی فلموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے،اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی فلمیں بین الاقوامی ناظرین تک رسائی حاصل کرتی ہیں اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بناتی ہیں۔
یمنیٰ زیدی کی یہ فلم اس سے قبل بھی کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے، فلم کو فرانس میں ہونے والے ورلڈ کانز فلم فیسٹیول میں بھی مئی 2024 میں دو ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:5 برس قبل 30 سال کی عمر میں موت کی پیشگوئی کرنیوالا انفلوئنسر چل بسا
’’نایاب ‘‘کی کہانی کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک نایاب نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہےے جس کا مرکزی کردار یمنیٰ زیدی نے ادا کیا ہے جو بچپن سے ہی کرکٹر بننا چاہتی تھی لیکن خاندان اور سماجی مسائل کی وجہ سے اسے مشکلات درپیش آتی ہیں۔