5 برس قبل 30 سال کی عمر میں موت کی پیشگوئی کرنیوالا انفلوئنسر چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پانچ برس قبل اپنی موت کی پیشگوئی کرنے والا 30 سالہ انفلوئنسر چل بسا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ امریکی انفلوئنسر ٹینر مارٹن نے اپنی کینسر کی جدوجہد کو سوشل میڈیا پر دستاویزی انداز میں پیش کیاتھا،وہ 25 جون کو انتقال کر گئے۔
اُن کی وفات کی اطلاع اُن کی ریکارڈ کردہ ایک ویڈیو کے ذریعے دی گئی، جو اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی، جسے وہ اپنی اہلیہ شی مارٹن کے ساتھ چلاتے تھے۔
ویڈیو میں ٹینر کہتے ہیں "ہیلو، یہ میں ہوں، ٹینر،اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں، تو میں اب اس دنیا میں نہیں رہا۔"
یہ بھی پڑھیں:"کانٹا لگا" گانے سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ شیفالی جریوالہ چل بسیں
ٹینر کو 2020 میں 25 سال کی عمر میں آنتوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی،ٹینر اور شی کے ہاں IVF کے ذریعے 15 مئی کو بیٹی ایمی لو پیداہوئی تھی۔ اپنی آخری ویڈیو میں ٹینر نے تمام فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن سے نرمی، محبت اور مثبت سوچ کی تلقین بھی کی۔