"کانٹا لگا" گانے سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ شیفالی جریوالہ چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی اداکارہ ، ریئلیٹی ٹی وی سٹار اور گانے 'کانٹا لگا' میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو جمعرات کی رات اچانک دل کا دورہ پڑا۔
انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد کے ہمراہ ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ہسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔
مزید پڑھیں:ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی دلہن لورین سانچیز کون ہیں؟ حیران کن داستان
بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں 'کانٹا لگا 'گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں۔
اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔
شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل و اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔
ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تاہم مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس اداکارہ کی موت کو مشتبہ قرار دے رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اداکارہ کے گھر کی تلاشی، باورچی اور گھریلو ملازمہ سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے۔