پنجاب حکومت نے متعدد افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی

Jun 28, 2023 | 15:44:PM
پنجاب حکومت نے متعدد افسران کو گریڈ 20میں ترقی دے دی
کیپشن: محکمہ سروسز افسران کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومتِ پنجاب کی جانب سے مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے متعدد افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں پی سی ایس افسر طارق محمود، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب افضل ناصر خان، ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر فریحہ تجمل، ممبر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ممبر انکوائری محمد اقبال،عبید اللہ اور طیب فرید، غلام صغیر شاہد، ڈاکٹر خرم شہزاد، کوکب نذیر اور ڈاکٹر فرخ نوید شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کلمہ انڈر پاس منصوبے میں ڈرینج اور ڈسپول سسٹم کی خامیوں پر انکوائری کا حکم 

محکمہ سروسز افسران کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔