پنجاب میں نیا آئینی بحران، شاہ محمود قریشی نے پینڈورا باکس کھول دیا

Jun 28, 2022 | 18:09:PM
پنجاب، آئینی بحران، حمزہ شہباز، پینڈورا باکس
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان میں کارکنوں سے خطاب کیا ہے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سازش کے ذریعے مداخلت کا بہانہ تھا۔

ن لیگ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز آئینی وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔ ممکن ہے لاہور ہائی کورٹ وزیراعلیٰ کے دوبارہ انتخاب کا حکم دے۔ انہوں نے پیشن گوئی کی کہ لگتا ہے پنجاب میں نیا آئینی بحران جنم لینے والا ہے۔ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے لیے 197 ووٹ پڑے تھے۔ عدالت نے فیصلہ دیا 25 لوٹوں کا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے سر سے نااہلی کی تلوار ہٹ گئی

ہائیکورٹ نے یہ بھی فیصلہ سنا دیا ہے کہ فی الفور 5 ممبران کو نوٹیفائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادیوں نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو مسترد کردیا ہے۔