وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے سر سے نااہلی کی تلوار ہٹ گئی

Jun 28, 2022 | 17:34:PM
محمود خان، وزیراعلیٰ، نااہلی کی تلوار، عدالت، ریلیف۔
کیپشن: محمود خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے سر پر لٹکتی نااہلی کی تلوار ہٹ گئی۔ پشاور ہائیکورٹ نے محمود خان کو بڑا ریلیف دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محمود خان کی جانب سے آئندہ لانگ مارچ میں پولیس فورس استعمال سے متعلق بیان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جس کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے وکلا کنونشن میں فورس استعمال کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ فورس وزیراعلیٰ کی ذاتی نہیں، امن وامان قائم کرنے اورشہریوں کے تحفظ کے لیے ہے۔ لہذا محمود خان کو وزیراعلیٰ کے منصب کے لیے نا اہل قرار دیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونا بھی 350 روپے فی تولہ سستا، شہریوں کے لیے خوشخبری

دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے اگلے دن اس بات کی وضاحت کی تھی اور ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے وکلا کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کا حکم دے تو خیبرپختونخوا کی فورس استعمال کروں گا۔