لاہور سمیت مشرقی پنجاب، گلگت، کشمیر میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخواہ ، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، چترال ،سوات، بونیر، شانگلہ ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہر ی پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی، پشاور، باجوڑ، مہمند، کرم ،خیبر اور کزئی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ٹانک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے شہروں راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرنوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، شیخوپورہ ،نارووال، لاہور، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
اس دوران کہیں کہیں پر تیز اور موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، صوبہ کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بارکھان، موسیٰ خیل، لورا لائی، خضدار، آواران اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم، حبس زدہ اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، مٹھی اورمیر پور خاص میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں ضمانت کا فیصلہ 4 اگست کو سنایا جائیگا