ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں ضمانت کا فیصلہ 4 اگست کو سنایا جائیگا

Jul 28, 2025 | 19:22:PM
ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں ضمانت کا فیصلہ 4 اگست کو سنایا جائیگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر صحت اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ 4 اگست کو سنایا جائے گا۔

ڈآکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔

نو مئی مقدمات کے ٹرائل کی مصروفیات کے باعث سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

دونوں مقدمات میں ضمانت پر فیصلہ 4 اگست کو سنایا جائے گا، جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات مین ضمانت پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔

تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 109/23 اور مقدمہ نمبر 108/24 میں فیصلہ محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ نو مئی کے 2 مقدمات کا ٹرائل حتمی مراحلہ میں داخل