سانحہ نو مئی کے 2 مقدمات کا ٹرائل حتمی مراحلہ میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)سانحہ نو مئی تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 2 مقدمات کا ٹرائل حتمی مراحلہ میں داخل ہوگیا، تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 8 سرکاری گواہان سے جرح مکمل کی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، تھانہ شادمان نذر آتش کیس کے دو تفتیشی افسران شوکت انسپکٹر اور محمد عالم انسپکٹر نے بیانات ریکارڈ کرائے۔
عدالت نے تفتیشی افسران کو کل جرح کیلئے دوبارہ طلب کر لیا، ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک ایڈووکیٹ کل تفتیشی افسران سے جرح کیلئے طلب کر لیے گئے۔
جناح ہاؤس کے قریب افشاں چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں بھی 8 گواہان پر جرح کی گئی، آج دونوں کیسز میں اسلام آباد کے FIA اورPEMRA کے گواہان پر بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی گئی۔
دونوں مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہے، تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت دو مقدمات کا ٹرائل مکمل کیا گیا ہے، ان دو مقدمات کا فیصلہ آئندہ ہفتے میں سنایا جائے گا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق مقدمہ 103/23 تھانہ سرور روڑ پولیس کی گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل ہے، سپریم کورٹ نے نو مئی مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
مقدمہ میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت 26 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا، مقدمہ کے 14 ملزمان ضمانت کے بعد اشتہاری ہو چکے ہیں، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی جائے گی، ملزمان کی جانب سے میاں تبسم، رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
پراسکیوشن کے سرکاری گواہان شہادت قلمبند کرانے کیلیے پیش ہوئے , 200 سے زائد برضمانت ملزمان کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی, دیگر مقدمات کے ٹرائل کے باعث شہادت ریکارڈ نہیں ہو سکی.
عدالت نے ٹرائل کی کاروائی 7 اگست تک ملتوی کر دی, انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت میں سماعت کی, عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے .
عالیہ حمزہ,صنم جاوید, طیبیہ راجہ ,خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں، مقدمہ کے 10 ملزمان ضمانت کے بعد اشتہاری ہو چکے ہیں، زیر حراست رہنما٫ شاہ محمود قریشی،اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی حاضری مکمل کی گئی۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے نو مئی مقدمات کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے ، ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر٫ یوسف وائیں اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اُ کسانے کا الزام ہے۔
پراسکیوشن کے ایک گواہ نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی، عدالت نے آیندہ سماعت پر دیگر گواہان کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران خالد نثار ڈوگر کے تھپڑ کی گونج، ہاتھا پائی