اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ،8 ہزار سےزائد گھر مکمل
35ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے دوسری قسط کا اجراء کر دیا ،سیکرٹری ہاؤسنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( درنایاب)اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک8 ہزار سےزائد خاندان اپنے گھر مکمل کر چکے ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کاکہناہے کہ 35ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے دوسری قسط کا اجراء کر دیا گیاہے،سالانہ ایک لاکھ سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق اب تک 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،درخواست جمع کروانے کا طریقہ انتہائی آسان اورآن لائن رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی سزا معطل
نورالامین مینگل کاکہناہے کہ درخواست جمع کروانے کے طریقے کی ویڈیو فیس بک پر جاری کی گئی ہے۔