’ راہوں میں ان سے ملاقات ہوگئی‘ کرکٹر راہل اور  ایتھیا شیٹھی کی خفیہ تصویر منظر عام پر

Jul 28, 2021 | 14:12:PM
’ راہوں میں ان سے ملاقات ہوگئی‘ کرکٹر راہل اور  ایتھیا شیٹھی کی خفیہ تصویر منظر عام پر
کیپشن: بھارتی کرکٹر کے ایل راہل اور ایتھیا شیٹھی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ  کے دورے پر گئی بھارتی کرکٹ ٹیم  کے وکٹ کیپر بیٹسمین کے ایل راہل کے ساتھ بالی ووڈ کے اداکار سنیل سیٹھی کی بیٹی ایتھیا شیٹھی ان دنوں خوب موج مستی کر رہی ہے۔ اس بات کا انکشاف بھارتی کرکٹر ایشانت شرما کی اہلیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرتصویر  بھیجنے سے ہوا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایشانت شرما کی اہلیہ پرتما سنگھ  نے کے ایل راہل اور ایتھیا شیٹھی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلم ’وجے پتھ ‘کے مشہور گانے کی لائن لکھی۔ورات کوہلی کی قیادت میں ایشانت شرما، کے ایل راہل، روہت شرما پر مشتمل بھارتی ٹیم اس وقت انگلینڈ دورے پر ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ ماہ 5 ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے لئے بھارتی ٹیم نے تیاری شروع کر دی ہے۔ تیاری سے پہلے ٹیم کو 20 دن کا بریک دیا گیا تھا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے فیملی اور دوستوں کے ساتھ کافی مستی کی، جس کی کچھ تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارت کے فاسٹ بالر ایشانت شرما کی اہلیہ پرتما سنگھ نے بھی ایک تصویر شیئر کی۔ اس سے انکشاف ہوگیا ہے کہ کے ایل راہل کے ساتھ انگلینڈ میں ایتھیا شیٹی بھی ہیں۔ اس تصاویر میں دونوں کافی مستی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 بھارتی فاسٹ بالر ایشانت شرما کی اہلیہ پرتما  سنگھ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلم وجے پتھ کے گانے کو کیپشن میں لکھا ہے کہ’ راہوں میں ان سے ملاقات ہوگئی‘. اس تصویر پر کے ایل راہل نے ہارٹ ایموجی کے ساتھ ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہما قریشی کا آج 35 واں یوم پیدائش، ایک اشتہار نے عروج پر پہنچا دیا