فیض حمید کے بھائی کے اثاثے آمدن سے زیادہ؛ انکوائری شروع، بیرون ملک جانے پر پابندی

Jan 28, 2026 | 21:21:PM
فیض حمید کے بھائی کے اثاثے آمدن سے زیادہ؛ انکوائری شروع، بیرون ملک جانے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کورٹ مارشل جنرل سے سزا یافتہ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن کیس کے ساتھ اب  آمدن سے زیادہ اثاثوں کی انکوائری بھی شروع ہو گئی۔

سابق ڈی جی آئی فیض حمید کے بھائی کے خلاف کرپشن کیس  کے ساتھ اب آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کی انکوائری بھی شروع ہو گئی۔ 

ذمہ دار ذرائع کے مطابق  انکوائری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے شروع کی ہے۔ زرائع  نے بتایا کہ نجف حمید کے حوالے سے تمام اداروں سے تفصیلات  مانگ لی گئی ہیں۔  ایف آئی  اے نے سٹیٹ بینک سے نجف حمید کے تمام بینکوں میں  بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

زرائع  نے بتایا کہ اس تحقیقات کے دوران  نجف حمید کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کے لئے اس  کا نام پی آئی این ایل میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ 

کرپشن کی تحقیقات کے دوران  اراضی سکینڈل کے کیس میں اس کی عبوری ضمانت منسوخ ہو چکی ہے۔ ضمانت منسوخ ہونے کے بعد سے نجف حمید روپوش ہے۔ نجف کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کے چھاپے  جاری  ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان   یکم اپریل 2022 کو اندرونی ڈیفالٹ ہوچکا تھا ، اب دنیا پاکستان کی معترف ہے، احسن اقبال 

یہ بھی پڑھیئے:   آسٹریلیا میں شدید گرمی، کئی علاقوں میں ٹمپریچر کے ریکارڈ ٹوٹ گئے