تحریک انصاف اورخیبر پختونخوا حکومت طالبان کی حمایتی ہے؛عامر حسن

Jan 28, 2026 | 00:18:AM
تحریک انصاف اورخیبر پختونخوا حکومت طالبان کی حمایتی ہے؛عامر حسن
کیپشن: پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں جو تحریک انصاف کی حکومت ہے،وہ  تحریک طالبان پاکستان  کو دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتی اور ان  کی حمایت کرتی ہے ۔  

24نیوز کےپروگرام ’’گونج مسعود رضا کے ساتھ‘‘ میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہیہ ریاست کا فیصلہ تھا کہ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہے  جبکہ ریاست کا  یہ بھی فیصلہ  تھا کہ تحریک طالبان پاکستان  سے مذاکرات نہیں ہونگے،ہم تحریک انصاف پر یہ الزام تراشی نہیں کرتے بلکہ حقیقت پر مبنی بات کرتے ہیں ویسے تو تحریک انصاف کے رہنما میڈیا پر آکر کہتے ہیں کہ ہم فوج مخالف نہیں ہیں یہ فوج ہماری فوج ہے اور دوسری طرف ان کا سوشل میڈیا پر فوج مخالف انتہائی بیہودہ مہم چلاتے ہیں، ان کے لیڈر کا ٹوئٹ بھی سب کے سامنے ہے جب علیمہ خان اپنے بھائی سے مل کر آئیں اور اس کے بعد یہ آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ سامنے آیا۔

بیرسٹر عامر حسن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت  سٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں جب کہ اس کا کام صوبائی حکومت کو چلانا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے دور میں صرف ایک لانگ مارچ کیا ہے اور اس میں حکومتی وسائل کا استعمال نہیں کیا گیا اورنا ہی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کبھی ریاست مخالف ریاست مخالف بیانیہ نہیں بنایا نا کسی رہنما کو گالی دی ۔

پروگرام میں شامل  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ تحریک انصاف تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گر د تنظیم نہیں سمجھتی اور میڈیا پر بھی ان کے رہنماوں سے جب سوال کیا جاتا ہے کہ کیا وہ تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد جماعت سمجھتے ہیں تو وہ واضح الفا ظ میں جواب نہیں دیتے اور اگر مگر کرتے رہتے ہیں ۔ سینیٹر ناصر بٹ نے مزید کہا کہ آج تک پاکستان کی کسی سیاسی جماعت نے اپنے احتجاج کے دوران پاک فوج کی انسٹالیشنز کو نشانہ نہیں بنایاجبکہ تحریک انصاف نے یہ کام کیا اور آج تک اس کی معافی نہیں مانگی جبکہ جھوٹ بولنا اور الزام تراشی کرنا تحریک انصاف پر ختم ہے ۔

پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت جو باتیں  کر رہی ہے ،وہ صرف اس لیے کر رہے ہے کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ،حکومت کے ساتھ نہیں، ہمارے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہم فوج مخالف ہیں جبکہ ایسا نہیں ،بانی تحریک انصاف ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ یہ ہماری فوج ہے، اس حکومت کو پتا نہیں کیا ہوگیا ہے کہ یہ خود جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور فوج کو ملوث کر رہے ہیں، صرف اس لیے کہ حکومت عوامی طاقت سے ڈر رہی ہے، یہ وفاقی حکومت کی نالائقی ہے کہ وہ عوام کو ساتھ لے کر نہیں چل پارہی۔

یہ بھی پڑھیں :  وادی لیپہ؛5افراد شدیدبرفباری کےباعث پیدل سفر کےدوران لاپتہ،پاک فوج کاریسکیوآپریشن شروع