وادی لیپہ؛5افراد شدیدبرفباری کےباعث پیدل سفر کےدوران لاپتہ،پاک فوج کاریسکیوآپریشن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مبارک حسین اعوان )وادی لیپہ کے پانچ رہائشی شدید برفباری کے باعث پیدل سفر کے دوران لاپتہ ہو گئے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق یہ افراد دوپہر ایک بجے ریشیاں سے لیپہ کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم تاحال مڈوے تک بھی نہیں پہنچ سکے، جس کے باعث علاقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق لاپتہ افراد کے بارے میں اطلاع ملتے ہی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔ عوامی اپیل پر مقامی افراد کے ساتھ ساتھ پاک فوج لیپہ گارڈ نے بھی ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
لیپہ ویلی کے پانچ رہائشی دن ایک بجے ریشیاں سے لیپہ کے لیے پیدل روانہ ہوئے تھے، تاہم مبینہ طور پر تاحال گھر نہ پہنچنے کے باعث عوام اور پاک فوج دونوں پانچوں افراد کی تلاش کے لیے متحرک ہیں۔
عوامی اپیل پر لیپہ ویلی میں ریسکیو آپریشن شروع کرنے پر اہل علاقہ نے مسلح افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ یورپ کیساتھ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والے ممالک میں امریکہ سرفہرست