ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک عامر بپی پیپلزپارٹی میں شامل

Jan 28, 2024 | 21:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوہیب بخاری)عام انتخابات کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 213 سے مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک عامر بپی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں شمولیتی تقریب کے انعقاد کے موقع پر اعلان کیا گیا ،تقریب میں سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے