سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Jan 28, 2024 | 21:02:PM
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مالا کنڈ،لوئردیر اور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 180 کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے منشور کا اعلان کردیا