این اے 57 راولپنڈی؛ سیمابیہ طاہر کی انتخابی ریلی پر پولیس کا دھاوا، متعدد ارکان گرفتار

Jan 28, 2024 | 18:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے پی ٹی آئی کی آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی انتخابی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول کر متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات پر پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ،راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے پی ٹی آئی آزاد امیدوار سیمابیہ  طاہر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جس پر پولیس نے دھاوابول دیا،اس موقع پر پولیس اور شرکا کے مابین ہاتھا پائی ،جس کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
ذرائع کاکہناتھا کہ سیمابیہ طاہر کی انتخابی ریلی پرانے ایئرپورٹ کے قریب سے گزر رہی تھی، ریلی کے متعدد شرکا کو تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے گرفتارکر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا لیاقت باغ میں جلسہ، بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی ووٹرز کو قیمتی مشورہ دیدیا