پی ٹی آئی والے آزاد امیدواروں پر ووٹ ضائع نہ کریں،ملکرشیر کا شکار کرینگے، بلاول

Jan 28, 2024 | 17:43:PM
پی ٹی آئی والے آزاد امیدواروں پر ووٹ ضائع نہ کریں،ملکرشیر کا شکار کرینگے، بلاول
کیپشن: بلاول بھٹو لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ ووٹ کی عزت کا نعرہ لگانے والے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا سوچ رہے ہیں،ان کی غلط فہمی ہے طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں،پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سمجھائیں کہ اس الیکشن میں عمران خان نہیں ہے،پی ٹی آئی والے آزار امیدوراوں پر ووٹ ضائع نہ کریں،اگر ووٹ ضائع نہیں کرنا چاہتے تو تیر پر نشان لگائیں،ہم سب ملکر شیر کا شکار کریں گے ۔
راولپنڈی لے لیاقت باغ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں اس جگہ موجود ہوں جہاں بے نظیر بھٹو نے آخری تقریر کی تھی،ملک آج ایک بار پھر خطرے میں ہے ،ملک معاشی بحران کا شکار ہے،دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں،ملک آج پھر مجھے اور آپ کو پکاررہا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ قائد پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا ،ہم نے دس نکاتی عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے ،ہمارا معاشی عوامی معاہدہ غربت دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا ،ہمارے پورے معاشرے میں بحران پیدا ہوچکا ہے،پی پی پی نفرت اور تفریق کی سیاست ختم کرے گی،ہم واحد جماعت ہیں جو سب کو ایک ساتھ لے کر چل سکتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کی بات نہ کریں سب کا مقابلہ کرنا ہو گا،جو ہمارے آئین کو نہ مانے ہتھیار اٹھائے اسکو منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے ،ان کاکہناتھا کہ ووٹ کی عزت کا نعرہ لگانے والے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا سوچ رہے ہیں،ان کی غلط فہمی ہے طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں،آپ سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں تو چوتھی بار وزیر اعظم بننے کی سازش ناکام ہو سکتی ہے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ اس بار جذباتی نہیں ہوشیاری کی ضرورت ہے،ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں کو سمجھائیں کہ یہ ووٹ کی عزت نہیں بے عزتی کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سمجھائیں کہ اس الیکشن میں عمران خان نہیں ہے،عمران خان کسی صورت وزیر اعظم نہیں بن سکتا ،پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سمجھائیں کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پلانٹڈ ہے ،پی ٹی آئی والے آزار امیدوراوں پر ووٹ ضائع نہ کریں،اگر ووٹ ضائع نہیں کرنا چاہتے تو تیر پر نشان لگائیں،ہم سب ملکر شیر کا شکار کریں گے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ شخص چوتھی بار وزیر اعظم بنا تو کوئی قبول نہیں کرے گا،ہم نے جو وعدے منشور میں کئے سب پر عملدرآمد کرکے ملک کو نئی سمت میں لے جائیں گے،عوام سے اپیل ہے جمہوریت کی خاطر تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹی وی اینکر لائیو شو سے چند گھنٹے پہلے انتقال کرگئیں