چونیاں:پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ریلیاں سیل ، پانچ کارکنان گرفتار

Jan 28, 2024 | 15:47:PM
چونیاں:پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ریلیاں سیل ، پانچ کارکنان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(چوہدری اختر ضیاء) چونیاں سے پی پی 180 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ریلیاں  سیل کرکے  پولیس نے موکل گاؤں گھیرے میں لے کر پانچ کارکنوں کو  گرفتار کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  سردار وقاص حسن موکل نے آج سیاسی ریلی نکالنی تھی جس پر پولیس نے ان کے پورے گاؤں کا گھیراؤ کر لیا،پولیس گھیراؤ سے ریلی شروع نہ ہو سکی، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، جبکہ وقاص حسن موکل کا ڈیرہ سیل کر دیا گیا  اور پانچ افراد گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا امیدوار علیم خان کے حق میں دستبردار،آزاد امیدوار نے بھی میدان چھوڑدیا

سردار وقاص حسن موکل  کا کہنا ہے کہ  ریلی آج ہر صورت نکالی جائے گی۔