آصف زرداری پر قتل کا الزام، پیپلزپارٹی کا عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوانے کا اعلان

Jan 28, 2023 | 13:22:PM
پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگانے پر عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا
کیپشن: عمران خان اور آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگانے پر عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود طالبان خان ہے، یہ خود شدت پسندوں کا سرپرست ہے، یہ خود اپنی ذہنی حالت کا بتاتے ہیں، ان کے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جب میں مشکل میں ہو الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں، عمران خان اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔