کراچی :کلفٹن دہلی کالونی کی مارٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

Feb 28, 2026 | 21:18:PM
کراچی :کلفٹن دہلی کالونی کی مارٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے کلفٹن دہلی کالونی کی مارٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کلفٹن دہلی کالونی کے قریب مارٹ میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے مکمل قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر واقع مارٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پایا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر مارٹ، 3 فلورز پر پارکنگ اور 10 فلوز پر رہائشی فلیٹس ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا اور پہلے ہی آگ کے شعلوں کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے ویکسین لازمی قراردیدی گئی