عازمین حج کیلئے ویکسین لازمی قراردیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے اندرون مملکت سے حج کرنے والے عازمین کو سیزنل فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی۔
سعودی وزارت صحت نے ہدایت جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ سیزنل فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی طور پر لگانا ضروری ہے تاکہ عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
سعودی وزارت صحت نے واضح کیاہے کہ گزشتہ پانچ سال میں گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے ویکسین لگانا لازمی ہوگا اور اس کا ریکارڈ صحتی ایپ پر اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔
سعودی وزارت حج نے تمام مستحقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویکسین لگانے کے لیے صحتی ایپ کے ذریعے وقت حاصل کریں تاکہ مقررہ کورس مکمل کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف حج کے دوران عازمین کی صحت کو محفوظ بنائے گا بلکہ مناسک کی ادائیگی کو بھی بے خطر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا،عازمین ہدایات پر مکمل عمل کریں اور بروقت ویکسینیشن کروائیں تاکہ موسم حج میں کسی بھی طبی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی آج پھرلمبی چھلانگ؛فی تولہ دس ہزار روپے مہنگاہوگیا
واضح رہے 2025 میں بھی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی تھی جبکہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کو کورونا ویکسین بھی لگائی گئی تھی۔