بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا مقدمہ،اہم پیشرفت سامنے آگئی 

Feb 28, 2026 | 10:21:AM
بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا مقدمہ،اہم پیشرفت سامنے آگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری )سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حقِ دفاع ختم کیے جانے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ۔
جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 مارچ کو سماعت کرے گا،جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی اس بنچ کا حصہ ہونگے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر ٹرائل روکتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو نوٹس جاری کیا تھا،ٹرائل کورٹ نے بیان حلفی جمع نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ؛ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت
لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔