ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ،ڈبل سواری پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک افغان کشیدگی اورملک کی موجودہ صورتحال کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اعلیٰ پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ جبکہ باجوڑ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ترجمان کے مطابق پولیس کے تمام نگراں افسران کو فوری ڈیوٹی پرحاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے،اس کے علاوہ پہلے سے منظور شدہ چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک کروڑتک قرض۔۔?پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر