میرا گھر میرا آشیانہ سکیم میں اہم تبدیلیاں، قرض کی حد میں اضافے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے حالیہ اجلاس میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم ’’میرا گھر میرا آشیانہ‘‘ میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔
اسکیم میں کی گئی اصلاحات کے مطابق اب ہاؤسنگ قرض کی حد ایک کروڑ روپے تک بڑھا دی گئی ہے، جس سے بڑے رہائشی یونٹس کے لیے بھی مالی مدد ممکن ہو جائے گی۔
مزید برآں تمام گھر خریدنے والوں کے لیے یکساں5فیصد شرح سود مقرر کی گئی ہے اور پہلے سے لیے گئے قرضے بھی نئی شرح سود پر ایڈجسٹ کیے جائیں گے تاکہ ہر قرض دار کو یکساں فوائد حاصل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان بڑھتی کشیدگی، امریکا کا پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان
وزارت ہاؤسنگ کے حکام نے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد عام شہریوں کے لیے گھر خریدنا آسان بنانا اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینا ہے۔