بالی ووڈ میں علیحدگی کا سیزن عروج پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت علیحدگی کا سیزن عروج پر ہے، رواں سال کے آغاز میں معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے 29 سالہ تعلق کو ختم کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کر کے چونکا دیا۔
حال ہی میں اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ جن کی شادی کو 37 برس مکمل ہوچکے ہیں، تاہم ان دونوں نے اِن قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔
ان سے قبل عامر خان اور کرن راؤ یا ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ جیسی کئی نامور بالی وڈ شخصیات ہیں جنہوں نے طویل عرصہ رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
ان ہی میں ایک نام معروف بھارتی اداکار ریتیک روشن اور سوزین خان کا ہے جن کی طلاق بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے۔طلاق کے بعد ریتیک اور سوزین اپنے دونوں بیٹوں ریان روشن اور ردھان روشن کی مل کر پرورش کررہے ہیں۔
ریتیک روشن نے طلاق کے بعد بھارتی قانون کے تحت سابقہ اہلیہ سوزین خان کو 380 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے تھے جس کی وجہ سے ان کی طلاق بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے۔
ریتیک اور سوزین کے علاوہ بالی وڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی طلاق کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی ہے، جنہوں نے 2006 میں شادی کی اور ٹھیک 10 برس بعد 2016 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے اپنی علیحدگی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور کو اُن کے سابق شوہر نے طلاق کے بعد ایک پُرتعیش گھر کے علاوہ 70 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔