شہبازشریف کا میڈیا مالکان اور مدیران کے اعزاز میں ظہرانہ۔پیکا ایکٹ اور سیاست پر گفتگو

Feb 28, 2022 | 19:09:PM
میڈیا ۔مالکان۔پیکا ایکٹ۔تحریک عدم اعتماد۔ٹائم فریم
کیپشن: مسلم لیگ ق کے صدر شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کریں گے۔اس ایکٹ کیخلاف قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلئے ریکوزیشن کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور میں شہبازشریف کی جانب سے میڈیا مالکان اور مدیران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملکی اقتصادی حالات بہت خراب ہیں، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے۔شہبازشریف نے جہانگیر ترین سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں۔زبردست خصوصیات کے حامل نوکیا کے نئے فون متعارف