حکومت کےخلاف تحریک عدم اعتمادآئے گی ،مرادعلی شاہ

Feb 28, 2022 | 11:33:AM
مراد علی شاہ
کیپشن: مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی ۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کررہے ہیںعوام ان کے ڈائیلاگ پہلے ہی سن چکے ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔کسی کو نہیں بخشوں گا۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان کے لیے اپنے کرتوت بخشوانے کا وقت آگیا ہے اوراب عوام ان کو نہیں چھوڑے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملک میں جاری مہنگائی، بے روزگاری اور وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف ہے۔
جہاں جہاں سے پیپلزپارٹی کے قافلے گزر رہے ہیں،لوگ بڑی تعداد میں رہنماوں کی آوازسن کر مارچ میں شامل ہورہے ہیں جبکہ اسلام آباد پہنچنے تک پورے پاکستان کے عوام اس مارچ میں شامل ہوجائیں گے، لانگ مارچ پورے ملک کی عوام آواز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر