بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں حیران کن اضافہ

Feb 28, 2022 | 14:33:PM
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی
کیپشن: بجلی کی قیمت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ ہوگیا۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے کھاتے میں عوام پر بجلی گرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  نیپرا نےبجلی کی قیمت میں5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے ۔اس اضافے سے بجلی صارفین پر مجموعی طور پر چوَن ار ب روپے سےزائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی ۔سی پی پی اے حکام نے6روپے10پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جنوری میں کئی پلانٹس مرمت کے باعث بند تھے ،دسمبر اور جنوری میں آرایل این جی کی سپاٹ خریداری نہیں ہوسکی جس کے باعث پلانٹس ڈیزل پرچلانے پڑے۔
چیئرمین نیپرا نے پوچھا آرایل این جی کی سپاٹ خریداری 5فیصد کے قریب ہےاس کی خریداری کی ذمہ داری کس کی ہے؟سی پی پی اے حکام نے بتایاکہ اصل ذمہ داری حکومت کی ہے اور اس کے لئےبہترمنصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ وائس چیئرمین نیپرا نے پوچھا کہ متبادل انتظامات کے لئےبروقت کیوں نہیں سوچا گیا ؟
حکام نے بتایاکہ دسمبراورجنوری میں خریداری نہ ہونے کی وجہ پٹرولیم ڈویژن ہی دے سکتی ہے ۔موجودہ اضافے سے مجموعی طورپرصارفین کو54 ارب روپے کا بوجھ بڑے گا۔اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کوئلے کی قیمت کے نئے طریقہ کار پر سماعت کی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نجی کمپنیوں نے یہ معاملہ کبھی نیپرا کے سامنے نہیں اٹھایا ،اگر ایسی صورت حال ہے تو کمپنیاں اپنی درخواست لے کر آئیں تو اس پر غور کریں گے۔

ہم نے کوئلے کی قیمت کے نئے طریقہ کار پر کنسلٹنٹ کی خدمات لیں تھیں ،ہمیں حکومت کی طرف سے بھی کوئلے کی قیمت پر غور کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاریاں