کراچی: بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست جمع 

May 07, 2024 | 14:53:PM
شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا لگنے کیلئے تیار،کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوذ)شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام کو  ایک اور  بڑا جھٹکا،کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنیوں  نے صارفین سے51 ارب88 کروڑ30 لاکھ روپے اضافی وصولی کی درخواست  نیپرا میں جمع کردی ۔

ڈسکوز نےجنوری تامارچ 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست کی ہے جبکہ  نیپرا اتھارٹی کی جانب سے 17 مئی کو درخواست پر سماعت کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  "آئی کیوب قمر"8مئی کو 3 سے 4 بجے چاند کے مدار میں پہنچے گا

درخواست میں  کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی  جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔