ملتان ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی نے تاریخی فتح سمیٹ لی

علی قاسم گیلانی نے 85 ہزار 850 ووٹوں سے تاریخی فتح سمیٹی، سنی اتحاد کونسل کے ملک تیمور نے 53 ہزار 449 ووٹ حاصل کیے،علی قاسم گیلانی 32 ہزار 401 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے

May 19, 2024 | 18:30:PM
ملتان ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی نے تاریخی فتح سمیٹ لی
کیپشن: علی قاسم گیلانی اور بیرسٹر تیمور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) این اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی کامیاب، 85 ہزار 850 ووٹوں سے تاریخی فتح ، سنی اتحاد کونسل کے ملک تیمور نے 53 ہزار 449 ووٹ حاصل کیے۔علی قاسم گیلانی 32 ہزار 401 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے۔

این اے 148کے تمام  پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ  موصول ہو گیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی نے85 ہزار 850 ووٹوں سے تاریخی فتح  حاصل کی جبکہ  سنی اتحاد کونسل کے ملک تیمور نے 53 ہزار 449 ووٹ حاصل کیے۔

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدواروں نے حصہ لیا، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں مقابلہ ہوا۔حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 275 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، خواتین اور مرد ووٹرز کیلئے 72، 72 پولنگ سٹیشن مختص کئے گئے جبکہ 131 پولنگ سٹیشن مشترکہ ہیں۔الیکشن کمیشن نے ان پولنگ سٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا ہے، 3 ہزار800 پولیس افسرو اہلکاروں نے  سکیورٹی فرائض انجام دیئے۔
واضح رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! ایرانی صدر کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار