نیپرا کا کے الیکڑک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبےپر فیصلہ جاری

Apr 24, 2024 | 23:59:PM
نیپرا کا کے الیکڑک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبےپر فیصلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نیپرا نے کے الیکڑک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبےپر فیصلہ جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبے پر جاری کردہ فیصلے کے مطابق سرمایہ کاری منصوبے کا سہ ماہی بنیادوں پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جائے گا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کے لئے ٹی او آرز نیپرا اتھارٹی طے کرے گی، کے الیکڑک اپنے سرمایہ کاری پلان کی سہ ماہی رپورٹ نیپرا کو جمع کرائے گی، کے الیکڑک کوسرمایہ کاری پلان کے تحت پرفارمنس انڈیکیٹرز کی رپورٹ جمع کرانے کی بھِی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا لوکل ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالوں کو مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان

نیپرا کے جاری کردہ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کے الیکڑ ک سرمایہ کاری سے ہونے والے فوائد کا تجزیہ نیپرا کو پیش کرے گی، کے الیکڑک سرمایہ کاری پلان کے تحت مہلک حادثات کے خلاف محفوظ ماحول یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ کے الیکڑک کا 7 سال میں 392  ارب 49 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور بجلی کی تقسیم کے نظام میں 136 ارب روپے کی سرمایہ کاری کاتخمینہ ہے اور کے الیکڑک کا 7 سال میں ٹرانسمشن بزنس پر 238  ارب 22 کروڑ روپے خرچ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔