شارجہ :پاکستان کے احسن یاسین نے شیخ محمد بن زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی

Dec 28, 2025 | 14:11:PM
شارجہ :پاکستان کے احسن یاسین نے شیخ محمد بن زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے شیخ محمد بن زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی۔

شارجہ میں54 ویں شیخ محمد بن زاید کیمل ریسنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں  50 سے زائد ممالک کے نوجوانوں نے کیمل ریس میں حصہ لیا۔

18 سالہ پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے 2 کلومیٹر کی ریس جیت کرگولڈن کیمل ٹرافی حاصل کر لی۔

اس کے علاوہ احسن یاسین نے 50 ہزار درہم یعنی 38 لاکھ روپے بھی جیتے، احسن یاسین نے دو کلومیٹر کا فاصلہ 3 منٹ 47 سکینڈ میں مکمل کیا۔

مزید پڑھیں:ویڈیو:جاپانی طلبا نے اڑنے والی سائیکل تیار کر لی

آغاز  پر احسن یاسین چھٹی پوزیشن پر تھے لیکن پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے سب کوپچھاڑ دیا۔

 انجینئرنگ کی تعلیم کے ساتھ احسن یاسین ہیریٹیج سینٹر دبئی میں ٹریننگ بھی کرتے ہیں۔

اس موقع پر احسن یاسین نے کہا کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند دیکھنا ناقابلِ بیان خوشی ہے۔