بڑے آدمی کی ہرچیز ریگولرائز اور غریب کی جھگی ہو تو سارے قانون بتاتے ہیں۔۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ

Dec 28, 2021 | 20:51:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ، کے، چیف جسٹس اطہر من اللہ
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ بڑے آدمی کی ہرچیز ریگولرائز ہوجاتی ہے اور غریب کی جھگی ہو تو سارے قانون بتاتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈیفنس کمپلیکس کے باہر دیوار کی تعمیر کے کیس کی سماعت ہوئی، جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، سی ڈی اے حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جوحکام آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے ان کےخلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ آپ کو ان شہیدوں کا بھی احساس نہیں جنہوں نے قربانیاں دیں، ہربار قانون توڑا جاتا ہے اور ان شہیدوں کی تضحیک کی جاتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیفنس کمپلیکس کوخلاف قانون دیواربنانےکی اجازت کس نےدی؟ کیا آپ قانون توڑ سکتے ہیں؟ سی ڈی اے صرف آکر کہتا ہے کہ ہم نے نوٹس کردئیے ہیں، عدالت وفاقی حکومت اور سیکرٹری دفاع کو ہدایت جاری کررہی ہے، تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو کچھ سکون۔۔نوازشریف کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم اعلان

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت اب کسی ایک غریب کی جھگی بھی گرانے نہیں دےگی۔عدالت نے سی ڈی اے حکام کو حکم دیا کہ جائیں اور گالف کورس کی غیرقانونی تجاوزات کا قبضہ واپس لیں، غیرقانونی تعمیرکا قبضہ لے کر آئندہ سماعت پرعدالت کو آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف سے یونانی سفیر کی الوداعی ملاقات,علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال