مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر اہم پیغام 

Aug 28, 2025 | 20:40:PM
مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر اہم پیغام 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان نےملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر اہم پیغام کردیا۔ 

اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کل نماز جمعہ میں علمائے کرام ، خطباء اور عوام خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں،حرمین شریفین میں موجود اہل وطن اپنے ملک وقوم کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں 

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ عوام ممکن طور پر اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں،جمعیت علماء کے کارکن ،انصار کے رضاء کار مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں،ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ بلاتفریق متاثرین کی خدمت کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ سیلاب کا پانی کتنا قیمتی ہوتا ہے؟ سائنسی حقائق!